انڈونیشیا میں ٹرینوں کا خوفناک تصادم، ہلاکتیں 14 ہو گئیں، درجنوں زخمی
انڈونیشیا میں ٹرینوں کا خوفناک تصادم، ہلاکتیں 14 ہو گئیں، درجنوں زخمی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)انڈونیشیا کے شہر بکسائی میں 2 مسافر ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی، جبکہ 80 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت جکارتہ کے قریب بکسائی ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے اس حادثے میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے باعث بڑی تعداد میں مسافر متاثر ہوئے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہیں۔
قومی ریسکیو ایجنسی کے سربراہ کے مطابق ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور متاثرین کو نکالنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
پولیس حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔