نئی تحقیق: موٹاپا کم عمر افراد میں کینسر کے بڑھتے کیسز کی اہم وجہ قرار

0
نئی تحقیق: موٹاپا کم عمر افراد میں کینسر کے بڑھتے کیسز کی اہم وجہ قرار

نئی تحقیق: موٹاپا کم عمر افراد میں کینسر کے بڑھتے کیسز کی اہم وجہ قرار

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موٹاپا 50 برس سے کم عمر افراد میں کینسر کے بڑھتے ہوئے کیسز کی ایک بڑی وجہ بن سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ اس تعلق کو مکمل طور پر ثابت کرنے کے لیے مزید شواہد درکار ہیں، تاہم یہ واضح ہے کہ زیادہ وزن یا موٹاپا مختلف اقسام کے کینسر میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس کی ممکنہ وجوہات میں جسم میں انسولین کی بلند سطح اور مسلسل سوزش شامل ہو سکتی ہیں۔

حالیہ برسوں میں محققین خاص طور پر نوجوانوں میں کینسر کے تیزی سے بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں، جن میں آنتوں کا کینسر اور بیضہ دانی کا کینسر نمایاں ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں انگلینڈ میں 20 سے 49 سال کی عمر کے افراد میں تقریباً 31 ہزار کینسر کیسز رپورٹ ہوئے، یعنی ہر ہزار میں سے ایک فرد متاثر ہوا۔ اس کے مقابلے میں 50 سے 79 سال کے افراد میں یہ تعداد تقریباً 2 لاکھ 44 ہزار رہی، جو کہ ہر 100 میں سے ایک کے برابر ہے۔

کم عمر افراد میں سب سے زیادہ عام بریسٹ کینسر تھا جس کے 8500 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ آنتوں کا کینسر کے 3000 اور میلانوما کے 2800 کیسز سامنے آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے