وزیراعظم شہباز شریف کا ’’اپنا گھر اسکیم‘‘ کا اعلان: 5 لاکھ گھروں اور آسان قرضوں کا بڑا منصوبہ

0
وزیراعظم شہباز شریف کا ’’اپنا گھر اسکیم‘‘ کا اعلان: 5 لاکھ گھروں اور آسان قرضوں کا بڑا منصوبہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ’’اپنا گھر اسکیم‘‘ کا اعلان: 5 لاکھ گھروں اور آسان قرضوں کا بڑا منصوبہ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ’’اپنا گھر اسکیم‘‘ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں عوام کے لیے اہم سہولتیں متعارف کرائی جائیں گی۔

اس اسکیم کے تحت شہریوں کو اپنا گھر بنانے کے لیے آسان شرائط پر ایک کروڑ روپے تک قرض فراہم کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ ملک بھر میں، یعنی تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تک نافذ ہوگا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد رہائشی سہولت حاصل کر سکیں۔

وزیراعظم کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 50 ہزار گھروں کے لیے قرض فراہم کیا جائے گا، جس کے لیے 321 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر اس منصوبے کے تحت 4 سال میں 5 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف رکھا گیا ہے جبکہ اس کا مجموعی حجم 3.2 کھرب روپے تک پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ 10 مرلے تک کے پلاٹس پر گھر بنانے کی سہولت دی جائے گی اور وہ خود ہر ماہ اس منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس اسکیم سے نہ صرف عوام کو رہائش ملے گی بلکہ تعمیراتی صنعت، تجارت اور مجموعی معیشت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

انہوں نے اس منصوبے میں شریک بینکوں اور اداروں کی کارکردگی کو سراہنے اور 14 اگست پر بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو ایوارڈ دینے کا بھی اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے