ملک بھر میں آج سے تین مئی تک شدید گرمی کی پیشگوئی، الرٹ جاری

0
ملک بھر میں آج سے تین مئی تک شدید گرمی کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ملک بھر میں آج سے تین مئی تک شدید گرمی کی پیشگوئی، الرٹ جاری

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے 3 مئی تک شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی ہے، جس کے دوران درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ سندھ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں تیز اور گردآلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم مری اور گلیات میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ چترال، دیر، سوات، کالام، کرم، وزیرستان اور پارا چنار میں چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے۔

ماہرین کے مطابق آئندہ چار روز تک گرمی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے، اس دوران شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور دھوپ سے بچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے