ایلیمنٹر ٹو آج: اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدرآباد کنگز مین میں فیصلہ کن ٹاکرا

0
ایلیمنٹر ٹو آج: اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدرآباد کنگز مین میں فیصلہ کن ٹاکرا

ایلیمنٹر ٹو آج: اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدرآباد کنگز مین میں فیصلہ کن ٹاکرا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا سنسنی خیز مرحلہ آج اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے، جہاں ایلیمنٹر ٹو میں پہلی بار شرکت کرنے والی حیدرآباد کنگز مین کا مقابلہ تین بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔

یہ میچ اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ اتوار 3 مئی کو فائنل میں پشاور زلمی کے مدمقابل کون سی ٹیم میدان میں اترے گی۔

میچ سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا اور اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دی، جبکہ دوسری جانب حیدرآباد کنگز مین کے کھلاڑیوں نے ٹریننگ کے بجائے آرام کو ترجیح دی تاکہ اہم مقابلے سے پہلے خود کو تازہ دم رکھا جا سکے۔

شائقین کرکٹ کے لیے یہ سنسنی خیز مقابلہ جیو سوپر اور مائیکو پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے