عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

0
عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 124 ڈالر سے کم ہوکر 114 ڈالر فی بیرل تک آگئی، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 110 ڈالر سے گھٹ کر 104 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

Reuters کے مطابق عالمی آئل مارکیٹ میں چار سال کی بلند ترین سطح چھونے کے بعد آج بہتری دیکھنے میں آئی ہے، جس سے قیمتوں میں کمی ہوئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 2 ہزار 829 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 62 ہزار 994 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر بھی بیشتر اسٹاک مارکیٹوں میں دباؤ دیکھا گیا، جہاں جاپان، ہانگ کانگ، جنوبی کوریا اور بھارت کی مارکیٹوں میں ایک فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ تاہم یورپ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور جرمنی، برطانیہ اور فرانس کی اسٹاک مارکیٹوں میں اضافہ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے