پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، ڈیزل و پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

0
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، ڈیزل و پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، ڈیزل و پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے سے بڑھ کر 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

مزید برآں، ڈیزل پر فی لیٹر 28 روپے 69 پیسے پیٹرولیم لیوی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل اس کی شرح صفر تھی۔ دوسری جانب پیٹرول پر لیوی 107 روپے 38 پیسے سے کم کر کے 103 روپے 50 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں معمولی کمی کی گئی ہے، جو 365 روپے 21 پیسے سے کم ہو کر 360 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے