یومِ مزدور آج منایا جا رہا ہے، شکاگو کے شہدا کو خراج عقیدت
یومِ مزدور آج منایا جا رہا ہے، شکاگو کے شہدا کو خراج عقیدت
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)یومِ مزدور آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد مزدوروں کی قربانیوں کو یاد کرنا اور ان کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔
یہ دن یکم مئی 1886 کو شکاگو میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی یاد میں منایا جاتا ہے، جب مزدوروں نے اپنے حقوق کے حصول کے لیے آواز بلند کی اور جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
ملک بھر میں سیاسی، سماجی اور مزدور تنظیموں کے زیر اہتمام ریلیاں، سیمینارز اور جلسے منعقد کیے جا رہے ہیں، جن میں مقررین شکاگو کے محنت کشوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔
تاریخی طور پر 1886 میں شکاگو کے مزدور سرمایہ داروں کے استحصال کے خلاف سڑکوں پر نکلے تھے، تاہم پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد مزدور جاں بحق اور زخمی ہوئے، جبکہ کئی رہنماؤں کو گرفتار کر کے سزائیں بھی دی گئیں۔