کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کے تعلق کی افواہیں پھر گرم، شادی کی باتوں کا بھی دعویٰ
کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کے تعلق کی افواہیں پھر گرم، شادی کی باتوں کا بھی دعویٰ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں گزشتہ سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور حال ہی میں انہیں ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں موسیقی اور کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں بھی ان کے درمیان قربت کی جھلک دکھائی دے رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ان کے تعلق میں تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے اور دونوں عوامی مقامات پر بھی ایک ساتھ وقت گزارنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کر رہے۔ کچھ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کے درمیان ممکنہ شادی سے متعلق ابتدائی بات چیت شروع ہو چکی ہے، اور اس سلسلے میں پیرس کو ممکنہ مقام کے طور پر زیر غور لایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب کیٹی پیری سے متعلق ماضی کے بعض الزامات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث بھی جاری ہے، تاہم ان کی ٹیم نے ان تمام دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔
تمام تر افواہوں کے باوجود قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات اس وقت اپنے تعلق پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور مستقبل کے حوالے سے سنجیدہ گفتگو جاری ہے۔