پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، شہری مہنگائی سے پریشان

0
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، شہری مہنگائی سے پریشان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، شہری مہنگائی سے پریشان


ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوامی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک ہی مہینے میں متعدد بار پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے ان کے گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ ان کے مطابق گاڑی اور موٹر سائیکل چلانا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے، کیونکہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے روزمرہ اخراجات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے سے صرف سفری اخراجات ہی نہیں بڑھتے بلکہ اس کے اثرات ہر شعبے پر پڑتے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ، اشیائے خورونوش کی ترسیل مہنگی ہونے اور دیگر لاگت بڑھنے سے مجموعی مہنگائی میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام لایا جائے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے مؤثر اور فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ مہنگائی کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے