امریکی سپرٹ ایئرلائن دیوالیہ، تمام پروازیں مرحلہ وار منسوخ
امریکا کی سپرٹ ایئرلائن دیوالیہ ہوگئی، آپریشن مرحلہ وار بند کا اعلان
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپرٹ ایئرلائن مالی بحران کا شکار ہو کر دیوالیہ ہوگئی ہے اور کمپنی نے اپنے آپریشنز مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کمپنی کو بچانے کے لیے بورڈ کا ہنگامی اجلاس کسی حتمی نتیجے کے بغیر ختم ہوا، جس کے بعد آج سے تمام شیڈول پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر عالمی سطح پر فیول کی قیمتوں میں اضافے اور جیوپولیٹیکل کشیدگی کے اثرات نے کمپنی کی مالی صورتحال کو مزید خراب کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ کمپنی گزشتہ دو سال میں دوسری بار دیوالیہ پن کی صورتحال سے دوچار ہوئی ہے۔
اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں تقریباً 17 ہزار ملازمین متاثر ہو سکتے ہیں اور انہیں ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔