رجب بٹ اور لاریب ملک تنازعہ شدت اختیار کر گیا، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
رجب بٹ اور لاریب ملک تنازعہ شدت اختیار کر گیا، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)معروف یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا تنازعے کی زد میں آ گئے ہیں، اس بار معاملہ فیشن اور لائف اسٹائل انفلوئنسر لاریب ملک کی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے بعد سامنے آیا ہے۔
لاریب ملک نے چند روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا تھا کہ رجب بٹ نے انہیں پیغام بھیجا جس میں خود کو ان کا “بڑا فین” قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے اس کے ساتھ اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے اور بتایا کہ انہوں نے فوری طور پر رجب بٹ کو بلاک کر دیا۔
اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آئیں اور معاملہ تیزی سے وائرل ہو گیا۔
دوسری جانب رجب بٹ نے اس تنازعے پر ردعمل دیتے ہوئے ایک مختلف مؤقف اپنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ ان کے ایک پیغام کی وجہ سے ایک شخص کو توجہ ملی، جسے ان کے بقول پچھلے کئی سالوں سے کوئی نہیں جانتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ فی الحال خاموش ہیں اور لوگوں کو پہلے تبصرے اور تنقید کرنے دیں گے، بعد میں وہ اس معاملے کی “اصل کہانی” سامنے لائیں گے۔
یہ تنازعہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے اور صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل دیکھنے میں آ رہے ہیں۔