پی ایس ایل 11 کا فائنل آج: قذافی اسٹیڈیم میں کرکٹ اور موسیقی کا بڑا میلہ سجنے کو تیار

0
پاکستان سُپر لیگ کا فائنل آج، پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین مدِمقابل

پاکستان سُپر لیگ کا فائنل آج، پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین مدِمقابل

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)لاہور میں پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا سنسنی خیز فائنل آج شام 7 بجے حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

فائنل میچ سے قبل شاندار اختتامی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں معروف گلوکار عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔

دریں اثنا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس میں فائنل کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایونٹ کے لیے ہر سطح پر بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں اور شائقین کرکٹ کی سہولت کو ترجیح دی جائے۔

چیئرمین پی سی بی نے شائقین کو تاکید کی ہے کہ اختتامی تقریب سے بھرپور لطف اٹھانے کے لیے شام 6 بجے تک اسٹیڈیم پہنچنا یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے