مہمند میں زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس مگر کوئی نقصان نہیں ہوا
مہمند میں زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس مگر کوئی نقصان نہیں ہوا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز پشاور سے تقریباً 58 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔
زلزلہ صبح تقریباً 7 بجے آیا، جس کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔