پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 3445 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 3445 پوائنٹس کا اضافہ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا نظر آیا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 3445 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 66 ہزار 439 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ دن کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 64 ہزار 713 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 66 ہزار 874 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 62 ہزار 994 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج نمایاں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔