سانتوس ٹریننگ سیشن میں تلخ کلامی، نیمار اور روبینہو جونیئر کے درمیان جھگڑا

0
سانتوس ٹریننگ سیشن میں تلخ کلامی، نیمار اور روبینہو جونیئر کے درمیان جھگڑا

سانتوس ٹریننگ سیشن میں تلخ کلامی، نیمار اور روبینہو جونیئر کے درمیان جھگڑا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)نیمار کے بارے میں میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے 18 سالہ نوجوان فٹبالر روبینہو جونیئر کو سانتوز ایف سی کے ٹریننگ سیشن کے دوران تھپڑ مار کر گرادیا۔

رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب 34 سالہ اسٹار کھلاڑی نے کم عمر ساتھی کو آہستہ کھیلنے کی ہدایت دی، جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوئی اور معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ جھگڑے کے دوران نیمار نے نوجوان کھلاڑی کو تھپڑ مارا اور ٹانگ اڑا کر گرایا، جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو ٹریننگ سیشن سے باہر کر دیا گیا۔

بعد ازاں بتایا گیا ہے کہ نیمار نے اپنے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے روبینہو جونیئر سے معذرت کر لی، جس کے بعد معاملہ باہمی طور پر حل ہو گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے