شادی شدہ خواتین شوہروں کو ہر بات نہ بتائیں: فضیلہ قاضی کا مشورہ

0
شادی شدہ خواتین شوہروں کو ہر بات نہ بتائیں: فضیلہ قاضی کا مشورہ

شادی شدہ خواتین شوہروں کو ہر بات نہ بتائیں: فضیلہ قاضی کا مشورہ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے شادی شدہ خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ازدواجی زندگی میں ہر بات شوہر کے ساتھ شیئر کرنا ضروری نہیں ہوتا۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی اپنے بھائیوں، بیٹوں اور شوہر کے ساتھ اچھا تعلق ہے، تاہم وہ زیادہ تر ذاتی باتیں بھائیوں اور بیٹوں سے شیئر کرتی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق بعض اوقات شوہر باتوں کو دل میں رکھ لیتے ہیں اور موقع ملنے پر طعنے بھی دے دیتے ہیں، اس لیے ہر بات بتانا مناسب نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے تجربے کے مطابق بعض معاملات میں خاموشی بہتر ہوتی ہے اور شوہروں کو ہر بات بتانے سے نہ کوئی خاص فائدہ ہوتا ہے اور نہ ہی نہ بتانے سے نقصان۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے