ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث عام صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پشاور میں ایل پی جی سرکاری نرخ سے 100 روپے تک مہنگی فروخت کی جا رہی ہے۔ مختلف علاقوں میں اس کی قیمت 380 سے 420 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جبکہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق فی کلو قیمت 304 روپے مقرر ہے۔ تاہم مارکیٹ میں اس پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کے دیگر شہروں میں بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں واضح فرق پایا جاتا ہے، جس سے مارکیٹ میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوتی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 6.27 فیصد اضافے کے بعد 114 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ مربان کروڈ 3.54 فیصد اضافے کے ساتھ 107 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ مقامی مارکیٹ میں ایل پی جی سمیت دیگر توانائی ذرائع کی قیمتوں پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے