ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں سوا لاکھ جانور، شہریوں کا رش اور سہولیات میں اضافہ

0
ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں سوا لاکھ جانور، شہریوں کا رش اور سہولیات میں اضافہ

ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں سوا لاکھ جانور، شہریوں کا رش اور سہولیات میں اضافہ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی تعداد سوا لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جہاں ملک کے مختلف علاقوں سے خوبصورت اور صحت مند مویشی لائے جا رہے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی کے مطابق سبی، سفائر، کشمیر، کے پی کے، گولڈن اور پہاڑی بلاکس میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ جنرل بلاک میں بیوپاریوں کو بجلی اور پانی کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ منڈی کے ہر بلاک میں 24 گھنٹے پانی کی فراہمی اور ہیوی جنریٹرز کے ذریعے مسلسل بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کے ساتھ شہریوں کے لیے پارکنگ اور داخلے کے بہتر نظام بھی موجود ہیں۔

پارکنگ ٹھیکیدار کے مطابق یوٹیوبرز اور شہریوں کی بڑی تعداد روزانہ منڈی کا رخ کر رہی ہے، جبکہ شام ہوتے ہی منڈی روشنیوں سے جگمگا اٹھتی ہے اور کھانوں کی خوشبو ماحول کو خوشگوار بنا دیتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے