برطانیہ میں آج انتخابی دنگل، ہزاروں نشستوں کیلئے ووٹنگ شروع ہوگی

0
برطانیہ میں آج انتخابی دنگل، ہزاروں نشستوں کیلئے ووٹنگ شروع ہوگی

برطانیہ میں آج انتخابی دنگل، ہزاروں نشستوں کیلئے ووٹنگ شروع ہوگی

ااسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)برطانیہ میں آج اہم بلدیاتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوگی، جس میں اسکاٹ لینڈ اور ویلز کی پارلیمنٹس سمیت انگلینڈ کی 136 کونسلوں کے نمائندوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

انتخابات میں 5 ہزار 66 نشستوں کے لیے 25 ہزار سے زائد امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ برمنگھم میں ریکارڈ 170 سے زائد پاکستانی اور مسلم امیدوار بھی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوگی اور رات 10 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ ووٹوں کی گنتی جمعہ کی صبح شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق یہ انتخابات برطانیہ کی آئندہ سیاسی سمت اور عوامی رجحانات کے تعین میں اہم کردار ادا کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے