بجلی کے بلوں پر سبسڈی کی تفصیل ظاہر ہوگی، صارفین کو QR کوڈ کے ذریعے رجسٹریشن کی ہدایت

0
بجلی کے بلوں پر سبسڈی کی تفصیل ظاہر ہوگی، صارفین کو QR کوڈ کے ذریعے رجسٹریشن کی ہدایت

بجلی کے بلوں پر سبسڈی کی تفصیل ظاہر ہوگی، صارفین کو QR کوڈ کے ذریعے رجسٹریشن کی ہدایت

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاور ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ بجلی کے ماہانہ بلوں پر یہ واضح طور پر بتایا جائے گا کہ صارف کو اس ماہ کتنی سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق بل پر موجود QR کوڈ اسکین کر کے صارفین کو ایک آن لائن لنک کے ذریعے رجسٹریشن کرنا ہوگی۔ اس رجسٹریشن کا مقصد نظام کو بہتر بنانا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کم بجلی استعمال کرنے والے گھروں کو ریلیف ملتا رہے۔

پاور ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ اس اقدام کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ سبسڈی ختم کی جا رہی ہے۔ حکومت کے مطابق غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینا اب بھی اولین ترجیح ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس نظام کا بنیادی مقصد وسائل کا مؤثر اور منصفانہ استعمال یقینی بنانا ہے، اور تمام بجلی صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سبسڈی کے لیے فراہم کردہ QR کوڈ کے ذریعے رجسٹریشن مکمل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے