پیٹرول مہنگا، گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں 4 فیصد اضافے کا اعلان
پیٹرول مہنگا، گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 4 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قابلِ مذمت ہے، جس سے ٹرانسپورٹ سیکٹر براہِ راست متاثر ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق حکومت کی پالیسیوں کے باعث ٹرانسپورٹرز گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہیں، جس سے سپلائی چین بھی متاثر ہو رہی ہے۔
ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ ٹرک اور ٹریلر مالکان کو دی جانے والی 80 ہزار روپے سبسڈی ناکافی ہے اور یہ بڑھتے ہوئے اخراجات کا ازالہ نہیں کر سکتی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے صورتحال بہتر نہ کی تو ٹرانسپورٹرز ملک گیر ہڑتال پر مجبور ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔