خواجہ آصف کا افغانستان پر سخت وار، بنوں حملے کے خون کا حساب لینے کا اعلان

0
   افغان حکومت پاکستان کو دہشت گردی روکنے کی واضح یقین دہانی نہیں کرا رہی،  بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہی ہے

   افغان حکومت پاکستان کو دہشت گردی روکنے کی واضح یقین دہانی نہیں کرا رہی،  بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہی ہے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے بنوں پولیس چوکی پر حملے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے افغانستان پر شدید تنقید کی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے نتیجے میں بہنے والے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا اور پاکستان اس دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ انسانی تاریخ میں اتنی احسان فراموشی کبھی نہیں دیکھی گئی جتنی افغانستان نے کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت اور افغانستان کی سرپرستی میں سرحد پار سے دہشت گرد پاکستان بھیجے جا رہے ہیں اور افغانستان کے ذریعے پاکستان کے خلاف پراکسی وار لڑی جا رہی ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جیسے معرکۂ حق میں بھارت کا مقابلہ کیا گیا، اسی طرح افغانستان کے معاملے میں بھی مؤثر ردعمل دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ کرکے اظہارِ ہمدردی کیا ہے، یہ صرف ایک صوبے نہیں بلکہ پورے پاکستان کی جنگ ہے، اور دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک قوم چین سے نہیں بیٹھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے