امریکا ایران تنازع کا مثبت حل نکلنے کی امید ہے، عطا تارڑ
امریکا ایران تنازع کا مثبت حل نکلنے کی امید ہے، عطا تارڑ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات Attaullah Tarar نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری تنازعے کا مثبت اور پُرامن حل نکل آئے گا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کو بطور ثالث انتہائی محتاط کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بعض “اسپائلرز” ایسے ہیں جو خطے میں بگاڑ پیدا کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان کے حوالے سے بدگمانی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر کو پاکستان کو ملنے والی عالمی عزت اور خطے میں اس کے مثبت کردار کو قبول کرنا مشکل ہو رہا ہے۔
عطا تارڑ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔