حکومت کا عوام کو ریلیف، پیٹرول اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر سستا
حکومت کا عوام کو ریلیف، پیٹرول اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر سستا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک) حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے 16 مئی 2026 سے آئندہ ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 409 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 414 روپے 78 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی۔
اس سے قبل 29 اپریل کو بھی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔