مسجدِ نمرہ سے خطبۂ حج امامِ مسجدِ نبویؐ شیخ علی الحذیفی دیں گے

0
مسجدِ نمرہ سے خطبۂ حج امامِ مسجدِ نبویؐ شیخ علی الحذیفی دیں گے

مسجدِ نمرہ سے خطبۂ حج امامِ مسجدِ نبویؐ شیخ علی الحذیفی دیں گے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ اس سال مسجدِ نمرہ سے خطبۂ حج شیخ علی بن عبدالرحمٰن الحذیفی دیں گے۔

شیخ علی الحذیفی کو سعودی عرب اور عالمِ اسلام میں قرآنِ کریم کے ممتاز قراء میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ اپنی خوبصورت تلاوت، تجوید اور دینی خدمات کے باعث عالمی شہرت رکھتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ان کے والد بھی سعودی افواج میں امام و خطیب کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حج کے اہم ترین رکن وقوفِ عرفہ کی ادائیگی 26 مئی 2026ء کو ہوگی، جبکہ عید الاضحیٰ 27 مئی 2026ء بروز بدھ منائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے