سید عاصم منیر: دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم، دشمن قوتیں ناکام ہوں گی

0
سید عاصم منیر: دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم، دشمن قوتیں ناکام ہوں گی

سید عاصم منیر: دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم، دشمن قوتیں ناکام ہوں گی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زیرِ تربیت افسران اور فیکلٹی سے خطاب کیا۔ انہوں نے جدید جنگی تقاضوں، نئی ٹیکنالوجیز، ملٹی ڈومین آپریشنز اور تینوں مسلح افواج کے باہمی اشتراک کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کی حمایت سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور جعلی خبروں، پروپیگنڈے یا بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سے پاکستان کی ترقی نہیں روکی جا سکتی۔ انہوں نے بلوچستان میں پائیدار امن، بہتر طرز حکمرانی اور عوامی فلاح پر مبنی ترقیاتی حکمت عملی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈے، جعلی خبروں اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کی ترقی نہیں روکی جا سکتی۔

انہوں نے بلوچستان میں پائیدار امن و استحکام، مؤثر سیکیورٹی اقدامات، بہتر طرزِ حکمرانی اور عوام دوست ترقیاتی حکمتِ عملی کی ضرورت پر بھی زور دیا، جبکہ بلوچستان حکومت کی سماجی و معاشی بہتری کے اقدامات کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے