پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 1644 پوائنٹس اضافہ

0
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)Pakistan Stock Exchange میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز نمایاں تیزی دیکھی گئی۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1644 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 63 ہزار 449 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

آج کے کاروبار میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 63 ہزار 33 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک آیا، جبکہ ایک موقع پر 1 لاکھ 64 ہزار 309 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی حاصل کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز 100 انڈیکس 1 لاکھ 61 ہزار 805 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 57 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 60 پیسے پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے