اداکارہ مومنہ اقبال کی دھمکیوں اور ہراسانی کی شکایت، این سی سی آئی اے نے فریقین طلب کر لیے

0
اداکارہ مومنہ اقبال کی دھمکیوں اور ہراسانی کی شکایت، این سی سی آئی اے نے فریقین طلب کر لیے

اداکارہ مومنہ اقبال کی دھمکیوں اور ہراسانی کی شکایت، این سی سی آئی اے نے فریقین طلب کر لیے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)Momina Iqbal اور ایک صوبائی ایم پی اے کے درمیان دھمکیوں اور مبینہ ہراسانی کا معاملہ مزید سنگین صورت اختیار کر گیا ہے، جس پر National Cyber Crime Investigation Agency (این سی سی آئی اے) نے فریقین کو آج طلب کر لیا ہے۔

اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ انہیں ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے طویل عرصے سے آن لائن ہراسانی، سائبر بُلنگ، ذہنی دباؤ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق متعدد بار این سی سی آئی اے، Federal Investigation Agency (ایف آئی اے) اور پنجاب پولیس کو شکایات درج کروانے کے باوجود مبینہ سیاسی اثر و رسوخ کے باعث کارروائی نہ ہو سکی۔

دوسری جانب متعلقہ ایم پی اے نے بھی اپنے کزن کی مدعیت میں اپنے آبائی ضلع میں نامعلوم افراد کے خلاف دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔

مومنہ اقبال کا کہنا ہے کہ انہیں انصاف فراہم کرنے کے بجائے حوصلہ شکنی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انہیں اور ان کے اہلخانہ کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں Maryam Nawaz سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ان کے خاندان کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے۔

اداکارہ نے بعد ازاں اپنی ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں این سی سی آئی اے کی جانب سے کارروائی شروع کیے جانے پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا، تاہم یہ بھی کہا کہ ان کے باضابطہ بیان ریکارڈ ہونے سے قبل کسی پر الزام عائد نہ کیا جائے اور نہ ہی کسی کا نام لیا جائے۔

مومنہ اقبال کے مطابق انہیں مزید خواتین کے پیغامات بھی موصول ہو رہے ہیں جنہوں نے اسی ایم پی اے کی جانب سے مبینہ ہراسانی کے واقعات سے آگاہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے