فرح خان کا دلچسپ انکشاف: شاہ رخ خان کی پرفارمنس چھوڑ کر مائیکل جیکسن سے ملاقات کو ترجیح دی
فرح خان کا دلچسپ انکشاف: شاہ رخ خان کی پرفارمنس چھوڑ کر مائیکل جیکسن سے ملاقات کو ترجیح دی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
بالی ووڈ کی معروف ہدایت کار، کوریوگرافر اور پروڈیوسر Farah Khan نے ایک دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک بار اپنے قریبی دوست اور سپر اسٹار Shah Rukh Khan کی لائیو پرفارمنس چھوڑ کر عالمی شہرت یافتہ گلوکار Michael Jackson سے ملاقات کو ترجیح دی تھی۔
فرح خان کے مطابق وہ ایک تقریب میں شاہ رخ خان، ایشوریہ رائے اور دیگر فنکاروں کی پرفارمنس کی کوریوگرافی کے لیے موجود تھیں، جب اچانک انہیں اطلاع ملی کہ مائیکل جیکسن بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کر سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اسٹیج کے قریب تھیں اور شاہ رخ خان کی پرفارمنس شروع ہونے ہی والی تھی کہ اسپانسر نے انہیں مائیکل جیکسن کی آمد سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ ملاقات کے لیے چلی گئیں اور بعد میں شاہ رخ خان سے بھی ملاقات ہو سکتی ہے۔
فرح خان کے مطابق انہیں مائیکل جیکسن کے کمرے میں لے جایا گیا جہاں مدھم روشنی کا انتظام تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مائیکل جیکسن نہایت نرم مزاج تھے اور انہوں نے گفتگو کے دوران ان سے ان کا نام پوچھا، جس پر انہوں نے “فرح خان” بتایا۔ گلوکار نے اس نام کو “طاقتور” قرار دیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس ملاقات کی ایک تصویر آج بھی ان کے لیے ایک قیمتی یاد ہے اور یہ لمحہ ان کی زندگی کے یادگار ترین تجربات میں شامل ہے۔