آئی سی سی کا یشسوی جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر جرمانہ، ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا

0
آئی سی سی کا یشسوی جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر جرمانہ، ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا

آئی سی سی کا یشسوی جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر جرمانہ، ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی بیٹر یشسوی جیسوال اور سری لنکن بولر اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران یشسوی جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔ اس دوران یشسوی جیسوال نے سری لنکن بولر کے ساتھ جسمانی طور پر الجھنے کی کوشش بھی کی۔

آئی سی سی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا اور جرمانے کی سزا سنائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے