ایشیا کپ میں ہر میچ اہم، بھارت کے خلاف مقابلے تک محدود نہیں: فاطمہ ثنا

0
ایشیا کپ میں ہر میچ اہم، بھارت کے خلاف مقابلے تک محدود نہیں: فاطمہ ثنا

ایشیا کپ میں ہر میچ اہم، بھارت کے خلاف مقابلے تک محدود نہیں: فاطمہ ثنا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ویمنز ایشیا کپ 2026 سے قبل ٹیم کی تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیمپ میں بوائز کے ساتھ زیادہ تر میچز کھیلنے سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ ثنا نے کہا کہ ٹیم نے ماضی کی غلطیوں پر قابو پانے کے لیے بھرپور کام کیا ہے اور ایشیا کپ میں ہر میچ کو اہمیت دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی توجہ صرف بھارت کے خلاف میچ پر مرکوز نہیں بلکہ ہر مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھانا مقصد ہے۔

قومی کپتان نے دی ہنڈرڈ میں شرکت کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر کی حیثیت سے انگلش لیگ میں کھیلنا شاندار تجربہ رہا۔ پاکستان کا نام ایونٹ میں آنے پر خوشی ہوئی اور امید ہے کہ مستقبل میں مزید پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی وہاں کھیلنے کا موقع ملے گا۔

فاطمہ ثنا نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے، کیونکہ کامیابی کے لیے تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے