ایران امریکا تنازع: پاکستان کا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی بحالی کے لیے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران امریکا تنازع کے حل اور خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ ان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔

محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ ملاقات کے دوران ایران امریکا تنازع، مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، آئندہ کے لائحہ عمل اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی بحالی کے لیے ضروری اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر کے مطابق ایرانی صدر نے اپنی حکومت کا مؤقف اور تحفظات کھل کر بیان کیے، جبکہ دونوں جانب سے متعلقہ امور پر تعمیری گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی اور اجلاس انتہائی مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔

محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے نتیجے میں مزید پیش رفت ہوگی اور یہ عمل خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار امن کی راہ ہموار کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے