پاکستانی ویمن کرکٹر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

0
پاکستانی ویمن کرکٹر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستانی ویمن کرکٹر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان کی ویمن کرکٹر اور فاسٹ بولر ایمن انور نے فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ایمن انور نے پاکستان کی جانب سے 8 ون ڈے اور 37 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نمائندگی کی۔

ریٹائرمنٹ کے بعد ایمن انور نے کرکٹ ریفری کی حیثیت سے نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ انہوں نے کراچی میں جاری نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ میں ویمن ریفری کے طور پر اپنے کیریئر کا ڈیبیو کیا۔

ایمن انور نے رواں سال جنوری میں کرکٹ ریفری کے انڈکشن کورس کو بھی کامیابی سے مکمل کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے