ایشین گیمز: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

0
ایشین گیمز: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

ایشین گیمز: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

ایشین گیمز میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کو 31 رنز سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔ کپتان فاطمہ ثناء 45 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے اُم ہانی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پاکستان ویمنز ٹیم کو سری لنکا کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے