ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کا حملہ، 12 افراد جاں بحق، 309 زخمی، فلائٹ آپریشن معطل

0
ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کا حملہ، 12 افراد جاں بحق، 309 زخمی، فلائٹ آپریشن معطل

ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کا حملہ، 12 افراد جاں بحق، 309 زخمی، فلائٹ آپریشن معطل

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یمنی حوثیوں کے حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 309 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد میں 4 سعودی اور 2 بنگلادیشی شہری شامل ہیں، جبکہ امریکا، اردن، مصر، شام، فلسطین اور سوڈان کا ایک، ایک شہری بھی ہلاک ہوا۔

دوسری جانب امریکا نے اپنے شہریوں کو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد ریاض ایئرپورٹ پر پروازوں کا آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ایئرپورٹ 18 گھنٹے کے لیے بند کیا گیا ہے اور فلائٹ آپریشن آج شام 6 بجے تک معطل رہنے کا بتایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ریاض آنے والی پروازوں کو جدہ، دمام اور مدینہ ایئرپورٹس پر اتارا گیا، جبکہ آج ایئرپورٹ کی مجموعی 750 پروازوں میں سے 446 منسوخ کردی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پروازوں میں تاخیر اور خلل کے حوالے سے ریاض ایئرپورٹ دنیا کے متاثرہ ترین ہوائی اڈوں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے، جہاں پروازوں کی اوسط تاخیر 170 منٹ ریکارڈ کی گئی، جبکہ فلائٹ ڈسٹرپشن انڈیکس پانچویں اور آخری درجے تک پہنچ گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے