اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لئے عالمی سطح پر اقدمات کئے جائیں ، پاکستان

0

نیویارک اقوام متحدہ ( ذیشان شمسی ) اسلام فوبیا کے عالمی دن کے موقع پر  پاکستان نے ایک بار پھر عالمی دنیا سے مطالبہ کیا ہے وہ اس منفی رجحان کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کرے  اقوام متحدہ میں منعقد خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ اسلاموفوبیا اب صرف ایک مذہب کے خلاف تعصب نہیں رہا بلکہ یہ ایک پوری کمیونٹی کی بدنامی، شناخت کی تحقیر اور دشمنی کو معمول بنانے کا مظہر بن چکا ہے۔انہوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کئی حصوں میں اسلاموفوبیا عوامی بیانیے، ادارہ جاتی طریقہ کار اور سیاسی گفتگو میں جڑ پکڑ چکا ہے۔ مسلمانوں کو فطری طور پر مشکوک قرار دینے والے تصورات پالیسی سازی پر اثرانداز ہو رہے ہیں، جبکہ خوف اور تقسیم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس کے نتیجے میں عملی امتیاز جنم لیتا ہے، جس سے مسلمانوں کے لیے روزگار اور تعلیم کے مواقع محدود ہو جاتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور امیگریشن نظام میں ان کی پروفائلنگ کی جاتی ہے۔ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے کردار کی جانب توجہ دلاتے ہوئے، پاکستان کے مستقل مندوب نے خبردار کیا کہ آن لائن دنیا نفرت کے فروغ کا ذریعہ بن چکی ہے، جہاں غلط معلومات، سازشی نظریات اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کو تیزی سے پھیلایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے