خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پہلے نافذ ہونی چاہیے تھی، نواز شریف

0
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پہلے نافذ ہونی چاہیے تھی، نواز شریف

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پہلے نافذ ہونی چاہیے تھی، نواز شریف

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے باعث ایمرجنسی پہلے ہی نافذ ہوجانی چاہیے تھی۔

لندن میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ صوبے میں حالات قابو سے باہر ہورہے تھے، اس لیے ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے کیا جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف نے گزشتہ 13 سال کے دوران خیبر پختونخوا کو نقصان پہنچایا۔

نواز شریف نے سوال اٹھایا کہ کس ملک میں وزیراعلیٰ سرکاری وسائل استعمال کرکے وفاقی دارالحکومت پر حملہ کرتا ہے؟ صوبائی وسائل کو اسلام آباد اور دیگر صوبوں کے خلاف استعمال کرنا کہاں کا طریقہ ہے؟

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام تحریک انصاف کی حکومت سے آزاد ہوگئے ہیں۔ نواز شریف کے مطابق مسلم لیگ (ن) پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہے، جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عام آدمی کی بہتری کے لیے کوششیں کررہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے