سلمان علی آغا پی ایس ایل میں بطور کھلاڑی لطف اندوز، ڈیوڈ وارنر سے سیکھنے کا اعتراف

0
سلمان علی آغا پی ایس ایل میں بطور کھلاڑی لطف اندوز، ڈیوڈ وارنر سے سیکھنے کا اعتراف

سلمان علی آغا پی ایس ایل میں بطور کھلاڑی لطف اندوز، ڈیوڈ وارنر سے سیکھنے کا اعتراف


قومی کرکٹر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ میں بطور عام کھلاڑی شرکت کو بھرپور انداز میں انجوائے کر رہے ہیں اور اس دوران نئی چیزیں سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کپتانی کے برعکس ایک کھلاڑی کے طور پر کھیلتے ہوئے اضافی دباؤ نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے وہ وہ چیزیں بھی آزما سکتے ہیں جو بطور کپتان ممکن نہیں ہوتیں۔

کراچی کنگز کے قائد ڈیوڈ وارنر کے بارے میں سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ وہ ایک لیجنڈ کھلاڑی ہیں جنہوں نے انٹرنیشنل اور فرنچائز کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی، اور ان کے ساتھ کھیلتے ہوئے انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

انہوں نے ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز نے ٹورنامنٹ کے آغاز میں ہی بہترین کمبی نیشن بنا لیا، جو کسی بھی ٹیم کی کامیابی کے لیے نہایت اہم ہوتا ہے، اور ٹیم پہلے میچ سے ہی عمدہ کھیل پیش کر رہی ہے۔

لاہور قلندرز کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ ٹیم ہدف حاصل نہیں کر پائے گی کیونکہ بیٹنگ لائن مضبوط ہے اور ہارڈ ہٹرز موجود ہیں، جس کی بدولت کامیابی حاصل ہوئی۔

اپنی فارم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ابتدائی میچ میں اچھا آغاز کیا مگر اسے بڑی اننگز میں تبدیل نہ کر سکے، تاہم وہ پرامید ہیں کہ آئندہ میچز میں مزید بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ بطور قومی کپتان وہ دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں اور ہر اچھے کھلاڑی کی کارکردگی اور رویے کو سراہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے