جیجی حدید نے ایپسٹین دستاویزات میں نام آنے پر وضاحت دی

0
جیجی حدید نے ایپسٹین دستاویزات میں نام آنے پر وضاحت دی

جیجی حدید نے ایپسٹین دستاویزات میں نام آنے پر وضاحت دی

نیو یارک: امریکی سپر ماڈل جیجی حدید نے جیفری ایپسٹین سے متعلق منظرعام پر آنے والی دستاویزات میں اپنا نام شامل ہونے کے بعد ردعمل ظاہر کیا ہے۔

جیجی حدید نے الزامات کو افسوسناک قرار دیا اور واضح کیا کہ ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب 2015 کی یہ ای میل لکھی گئی، ان کی عمر تقریباً 20 سے 21 سال تھی اور ان کا ایپسٹین کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق نہیں تھا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی محکمۂ انصاف کی ایک ای میل میں جیفری ایپسٹین اور ایک نامعلوم شخص کے درمیان گفتگو کے دوران جیجی اور ان کی بہن بیلا حدید کا ذکر ہوا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

جیجی حدید نے صارفین کے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے ایپسٹین کو نہایت گھٹیا انسان قرار دیا اور کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ کوئی ایسا شخص، جس سے انہوں نے کبھی ملاقات نہیں کی، ان کا نام اس طرح استعمال کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اصل متاثرین کی کہانیوں سے توجہ ہٹانا نہیں چاہتیں، مگر اپنی غلط فہمی دور کرنا بھی ضروری سمجھتی ہیں۔

واضح رہے کہ جیفری ایپسٹین کو 2019 میں جنسی اسمگلنگ کے سنگین الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں جیل میں مردہ حالت میں پایا گیا، جس کے بعد یہ معاملہ عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے