ملک بھر میں 8 سے 16 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ، شہری اذیت میں مبتلا

0
ملک بھر میں 8 سے 16 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ، شہری اذیت میں مبتلا

ملک بھر میں 8 سے 16 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ، شہری اذیت میں مبتلا

ملک بھر میں بجلی کے شدید بحران کے باعث 8 سے 16 گھنٹے تک طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی بندش نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے، جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملک میں اس وقت بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 500 میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے۔ مجموعی پیداوار 15 ہزار 400 میگاواٹ ہے جبکہ طلب بڑھ کر 22 ہزار میگاواٹ تک جا پہنچی ہے، جس کے باعث طلب اور رسد میں واضح فرق پیدا ہو گیا ہے۔

بجلی کی پیداوار کے ذرائع کی تفصیل کے مطابق پن بجلی سے 1 ہزار 500 میگاواٹ، تھرمل ذرائع سے 9 ہزار 250 میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ سولر پاور پلانٹس 400 میگاواٹ، بیگاس سے 200 میگاواٹ اور ونڈ پاور پلانٹس 1 ہزار 200 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 2 ہزار 850 میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے، تاہم اس کے باوجود ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہونے کے بجائے برقرار ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی طلب، ایندھن کی قلت اور نظام میں تکنیکی مسائل اس بحران کی بڑی وجوہات ہیں۔ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ لوڈشیڈنگ میں کمی لائی جا سکے اور گرمی کے موسم میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے