این ہیتھاوے کا “ان شاء اللّٰہ” کہنا وائرل، مداحوں کا دلچسپ ردِعمل

0
این ہیتھاوے کا “ان شاء اللّٰہ” کہنا وائرل، مداحوں کا دلچسپ ردِعمل

این ہیتھاوے کا “ان شاء اللّٰہ” کہنا وائرل، مداحوں کا دلچسپ ردِعمل

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)معروف ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھاوے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اپنے دلچسپ جملے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

عمر بڑھنے کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ بڑھاپے سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے اور زندگی کو مثبت انداز میں دیکھنا چاہیے۔ اسی گفتگو کے دوران ان کا “ان شاء اللّٰہ” کہنا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

دی پرنسز ڈائریز سے شہرت حاصل کرنے والی این ہیتھاوے کے اس جملے نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس پر مختلف دلچسپ تبصرے کیے، کسی نے انہیں “سسٹر این” قرار دیا جبکہ کچھ نے ان کے انداز کو خوب سراہا۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ لمبی اور صحت مند زندگی کی خواہش رکھتی ہیں اور بڑھاپے کے خوف میں مبتلا ہونے کے بجائے زندگی کو بھرپور طریقے سے جینا چاہتی ہیں۔

ان کا یہ کلپ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور دنیا بھر میں مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے