ملتان میں بارش سے موسم خوشگوار، کراچی میں گرمی برقرار
ملتان میں بارش سے موسم خوشگوار، کراچی میں گرمی برقرار
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ملتان میں کالی گھٹاؤں نے آسمان کو ڈھانپ لیا اور بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا، جس سے گرمی کی شدت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔ بارش کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے، تاہم آنے والے دنوں میں دوبارہ گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے اور بارش کے امکانات کم بتائے گئے ہیں۔
دوسری جانب کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔