آئی ایم ایف کا 8 مئی کو اجلاس، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری کا امکان

0
آئی ایم ایف کا 8 مئی کو اجلاس، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری کا امکان

آئی ایم ایف کا 8 مئی کو اجلاس، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کیلئے اگلی 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کے لیے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 مئی کو طلب کر لیا ہے۔

آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پاکستان کیلئے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) پروگرام کے تحت تیسرے اقتصادی جائزے کی منظوری متوقع ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی کے دوسرے جائزے پر بھی غور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 27 مارچ کو طے پایا تھا، جس کے بعد اس اگلی قسط کی راہ ہموار ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے