بحرِ اوقیانوس میں کروز شپ پر ہینٹا وائرس کا خدشہ، 3 افراد ہلاک، متعدد کیسز زیرِ تحقیق

0
بحرِ اوقیانوس میں کروز شپ پر ہینٹا وائرس کا خدشہ، 3 افراد ہلاک، متعدد کیسز زیرِ تحقیق

بحرِ اوقیانوس میں کروز شپ پر ہینٹا وائرس کا خدشہ، 3 افراد ہلاک، متعدد کیسز زیرِ تحقیق

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)بحرِ اوقیانوس میں سفر کرنے والے ایک کروز شپ پر مبینہ طور پر ہینٹا وائرس پھیلنے کے باعث تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے بی بی سی سے گفتگو میں تصدیق کی کہ ایک کیس کی باقاعدہ تصدیق ہو چکی ہے جبکہ مزید پانچ مشتبہ کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔

ادارے کے مطابق ایک 69 سالہ برطانوی شہری جوہانسبرگ میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیرِ علاج ہے۔

ماہرین کے مطابق ہینٹا وائرس عموماً چوہوں جیسے جانوروں کے پیشاب، فضلے یا لعاب کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے اور یہ شدید سانس کی بیماری کا سبب بن سکتا ہے، جبکہ شاذ و نادر ہی یہ انسان سے انسان میں بھی منتقل ہوتا ہے۔

برطانیہ کا دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اپنے شہریوں کی مدد کے لیے تیار ہے۔

یہ واقعہ ایم وی ہونڈیس نامی کروز شپ پر پیش آیا، جو ارجنٹینا سے کیپ ورڈے جا رہی تھی۔

اس سے قبل جنوبی افریقا کی وزارتِ صحت کے ترجمان فوسٹر موہیل نے کم از کم دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے