سلمان خان سے موازنہ؟ رجب بٹ کا واضح ردعمل سامنے آ گیا

0
سلمان خان سے موازنہ؟ رجب بٹ کا واضح ردعمل سامنے آ گیا

سلمان خان سے موازنہ؟ رجب بٹ کا واضح ردعمل سامنے آ گیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان سے اپنے موازنے پر ہونے والی بحث پر ردعمل دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب بٹ نے ایک حالیہ انٹرویو میں واضح کیا کہ انہیں کبھی یہ غلط فہمی نہیں رہی کہ ان کا موازنہ سلمان خان جیسے بڑے اداکار سے کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کا ایک الگ مقام ہے اور ان کے ساتھ کسی قسم کا موازنہ بنتا ہی نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نویں جماعت کے دوران وہ سلمان خان سے متاثر ضرور تھے، اسی لیے انہوں نے ان کی نقل کرتے ہوئے کان چھدوائے اور باڈی بلڈنگ میں دلچسپی لی، لیکن یہ محض وقتی شوق تھا۔

رجب بٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو دراصل ایک سادہ میٹ اینڈ گریٹ کی تھی، جہاں مداح انہیں پکار رہے تھے اور وہ صرف ہاتھ ہلا کر جواب دے رہے تھے، لیکن اس کلپ کو غلط انداز میں لے کر انہیں ٹرول کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض لوگ بغیر وجہ کے تنقید کرتے ہیں اور ایسے معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے