پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 1059 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 1059 پوائنٹس کی کمی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جہاں سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1059 پوائنٹس کی کمی ہوئی، جس کے بعد انڈیکس گر کر 1 لاکھ 70 ہزار 56 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
دن بھر کی ٹریڈنگ میں انڈیکس نے اتار چڑھاؤ بھی دکھایا، جہاں یہ کم ہو کر 1 لاکھ 69 ہزار 583 پوائنٹس کی نچلی سطح تک گیا، جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار 368 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی دیکھی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ مثبت بند ہوئی تھی، جب کے ایس ای 100 انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 115 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔