میان جو گوٹھ لنک روڈ پر باراتیوں کی بس کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق، دولہا دلہن سمیت 26 زخمی

0
میان جو گوٹھ لنک روڈ پر باراتیوں کی بس کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق، دولہا دلہن سمیت 26 زخمی

میان جو گوٹھ لنک روڈ پر باراتیوں کی بس کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق، دولہا دلہن سمیت 26 زخمی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)میان جو گوٹھ لنک روڈ پر باراتیوں سے بھری بس ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دولہا اور دلہن سمیت 26 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس بلوچستان کے شہر اوستہ محمد سے میر پور برڑو جارہی تھی۔ میان جو گوٹھ کے مقام پر بس کا ٹائی راڈ اچانک ٹوٹ گیا، جس کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور بس کھائی میں جاگری۔

ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے