جیٹ فیول 53 روپے فی لیٹر مہنگا، فضائی ٹکٹوں میں اضافے کا امکان

0
جیٹ فیول 53 روپے فی لیٹر مہنگا، فضائی ٹکٹوں میں اضافے کا امکان

جیٹ فیول 53 روپے فی لیٹر مہنگا، فضائی ٹکٹوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)حکومت نے کمرشل پروازوں میں استعمال ہونے والا جیٹ فیول مہنگا کر دیا، جس کے بعد فضائی سفر کے کرایوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 53 روپے 11 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 441 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ ایئر بس اور بوئنگ طیاروں میں بطور ایندھن جیٹ فیول استعمال کیا جاتا ہے۔

جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایئر لائنز کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس کے باعث مختلف ایئر لائنز نے فضائی کرایوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔

بانی ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن عمران اسلم خان کا کہنا ہے کہ جیٹ فیول مہنگا ہونے سے ایئر لائنز کے اخراجات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایئر لائنز کو ریلیف دینے کے لیے قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے، کیونکہ مسلسل مہنگائی سے فضائی کاروبار متاثر اور ایئر لائنز کو شدید مالی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے