ملک بھر میں آٹا مزید مہنگا، کراچی میں 20 کلو تھیلا 2600 روپے تک پہنچ گیا
ملک بھر میں آٹا مزید مہنگا، کراچی میں 20 کلو تھیلا 2600 روپے تک پہنچ گیا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ کراچی کے شہری بدستور ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔
ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران کراچی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید 100 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 2600 روپے تک پہنچ گئی۔ اس سے قبل یہی تھیلا تقریباً 2500 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں بھی آٹے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 290 روپے تک مہنگا ہوگیا۔
اسی طرح اسلام آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 93 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پشاور میں 150 روپے اور خضدار میں 140 روپے تک اضافہ سامنے آیا۔
دستاویزات کے مطابق راولپنڈی میں آٹا 80 روپے جبکہ بنوں میں 50 روپے تک مہنگا ہوا۔ علاوہ ازیں کوئٹہ میں 30 روپے اور ملتان میں 27 روپے تک اضافے کی رپورٹ بھی سامنے آئی ہے۔